• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینٹری بیچ کی امریکی سیاست میں طاقتور حیثیت، ٹرمپ جونیئر سے گہرا تعلق

ڈیلس(رپورٹ:راجہ زاہد اختر خانزادہ، نمائندہ جنگ)امریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

جینٹری بیچ کی امریکی سیاست میں طاقتور حیثیت ، ٹرمپ جونیئر سے گہرا تعلق، ان کی کمپنی “فیوچر وینچر LLC” خفیہ کاروباری معاملات کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہے۔

نئی امریکی حکومت بننے کے بعد انکے مشورے پر ایک حکومتی شخصیت کو امریکہ بھیجا گیا ۔لیکن سوال یہ ہے کہ جینٹری بیچ کون ہیں؟ ان کی پاکستان میں دلچسپی کیوں ہے؟ اور کیا یہ سرمایہ کاری محض ایک تجارتی فیصلہ ہے یا اس کے پس پردہ ایک بڑی سیاسی حکمت عملی کارفرما ہے؟

جینٹری بیچ کا تعلق ڈیلس، ٹیکساس سے ہے، اور وہ صرف ایک کاروباری شخصیت نہیں بلکہ امریکی سیاست میں بھی ایک طاقتور حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر سے گہرا تعلق رہا ہے، جو 2000 کی دہائی کے وسط میں شکار کے مشترکہ شوق سے شروع ہوا تھا، لیکن جلد ہی یہ تعلق کاروباری شراکت میں تبدیل ہو گیا۔ 

دونوں نے کئی مشترکہ منصوبے کیے، جن میں سے کچھ کامیاب ہوئے اور کچھ ناکام۔ ان کی کمپنی “فیوچر وینچر LLC” اہم کاروباری معاملات کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہے، جس کے کئی پہلو بعد میں منظر عام پر آئے۔

 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران، جینٹری بیچ نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے لاکھوں ڈالر اکٹھے کیے، جس کے بدلے انہیں وائٹ ہاؤس کے اندرونی حلقوں تک غیرمعمولی رسائی حاصل ہو گئی۔

اہم خبریں سے مزید