• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہار آزادی پر پابندیوں کا پیکا ترمیمی بل 2025 روکنے کیلئے کاوشیں ناکام

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اظہار آزادی پر پابندیوں کےپیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی کاوشوں کو بھی پذیرائی حاصل نہیں ہوسکی، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابط ،صدارت کے منصب پر متمکن پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان کو بل پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود بل پر دستخط کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی تنظیم پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کی تھی ،انہیں اس بل کے مضمرات سے آگاہ کرتے ہوئے کردار ادا کرنے کیلئے کہا تھا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا تو صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ پیکا ترمیمی بل پر دستخط چند روز تک موخر کردیں گے۔
اہم خبریں سے مزید