• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر کھوکھر انتقال کر گئے

لاہور ( این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے، وہ ایک عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ ہفتے ہی انہیں لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نےجسٹس (ر) فقیر کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی تقرری کے وقت جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کی صحت کے بارے میں تشویشناک خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ اہل خانہ نے سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر کے انتقال تصدیق کردی۔یاد رہے کہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر کا تعلق پاکستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن سے تھا، جسے پہلی بار 2010میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اس کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ کمال منصور عالم اور بعد ازاں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید