کراچی(اسٹاف رپورٹر)کےالیکٹرک نے اپنے "ہم قدم" پروگرام کے تحت لیاقت آباد ایف سی ایریا میں ایک آگاہی مارچ اور سہولت کیمپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد صارفین کے مسائل، بشمول نئے کنکشن، بلوں کی ادائیگی، میٹر کی تنصیب اور دیگر متعلقہ امور کا حل فراہم کرنا ہے، یہ سہولت کیمپ رہائشیوں کو ان کے بجلی سے متعلق مسائل کے آسان اور فوری حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین اور ادارے کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔تقریب کے افتتاح کے موقع پر چیف ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکیٹنگ آفیسر سعدیہ دادا کا کہنا تھا ہم قدم پروگرام کے تحت ہم صارفین کو ان کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے قابل عمل سہولتیں فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے واجبات ادا کرسکیں۔ ہمارے لیے یہ بےحد اہم ہے کہ ہم ہر کسٹمر کو اسٹار کسٹمر میں تبدیل کریں جو اپنے بلوں کی بروقت ادائیگی کرتے ہیں تاکہ وہ بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے ہمارے مشن میں اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے لیاقت آباد ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دیگر زونز کو ان کی کامیابیوں کی تقلید کرنے کی تلقین کی کے الیکٹرک کے ملازمین چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔