کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر تونائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سانگھڑ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ، لواحقین جن افراد کا نام ایف آئی آر میں دینا چاہ رہے ہیں وہ واقعے والی جگہ موجود نہیں تھے۔،وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے نوٹس میں بھی وہاں کی صورتحال ہے ، ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت مظلوموں سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے لئے وہاں گئی تھی ۔انہوں نے یہ بات بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی کے ایک نقطہ اعتراض پر اظہار کرتے ہوئے کہی ۔صابر قائم خانی کا کہنا تھا کہ سانگھڑ میں تین لوگ شہید ہوئے اور 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انکے ورثاءکا مطالبہ ہے کہ مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ وفاق میں سندھ کے لئے آواز اٹھائی ہے۔