• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکوز نے نیپرا سے سیکورٹی ڈپازٹس میں اضافے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد (اسرار خان)پاکستان میں بجلی کی 8 سرکاری تقسیم کارکمپنیوں(ڈسکوز) نے سیکورٹی ڈیپازٹس بڑھائی 5611روپے کرنے کےلیے نیپراسےرجوع کرلیاہے اس کےلیے جواز بجلی کی پیداوار پربڑھتی ہوئی لاگت کو قراردیا جارہا ہے۔ شہری علاقوں میں ڈیپازٹس کو پراپرٹی کے سائزسے مشروط رکھا گیا ہے۔ جبکہ دہی علاقوں کا معاملہ طے کردیاگیاہے۔ ڈسکوز کا کہنا ہےکہ موجودہ ڈیپازٹ ڈھانچہ ناکافی ہے۔ جس سے ممکنہ مالی خطرات سے تحفظ ممکن نہیں ہے۔ خصوصاً جب بجلی پیداوار کی لاگت بڑھ رہی اور آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈسکوز جن میں ہیسکو، میسکو، گیسکو، لیسکو، فسکو، حیسکو ، کیسکو اورقبائلی علاقوں کے لیے ٹیسکو شامل ہیں۔ ان کمپنیوں نے نیپرا کے ساتھ اپنی علیحدہ علیحدہ درخواستوں میں استدعا کی ہے جس میں موجودہ اقتصادی چیلنجوں کے تناظر میں سیکورٹی ڈیپازٹ کی شرح پر نظر ثانی کے لیے کہاگیا ہے ۔نیپرا نے ان پٹیشنز کی سماعت آئندہ ماہ 11 فروری کو رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید