لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز(PIPS)نے گورننس اور ادارہ جاتی ترقی کو بہتر بنانے کے لئے مفاہمت کی اہم ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے پر کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ اور PIPSکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاصم خان گورایہ نے دستخط کیے ۔اس معاہدے کا مقصد سول سروس اور پارلیمانی تربیت کے شعبوں میں دو سرکردہ اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس ایم او یو کے تحت، سول سروسز اکیڈمی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز مشترکہ طور پر تربیتی پروگراموں، استعداد کار میں اضافے کی ورکشاپس کا انعقاد اور تحقیقی اقدامات کریں گے۔ یہ سرگرمیاں عصری حکمرانی کی ضروریات کے مطابق سرکاری ملازمین، پارلیمانی عملے اور سرکاری اہلکاروں کی مہارتوں اور قابلیت کو بڑھانے کے لیے تیار کی جائیں گی۔