• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا دیدی گئی، علیمہ خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ یہ توشہ خانہ ٹوکیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے تاکہ بانی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے، فیک کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا دے دی گئی ،منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے ،کیوں کہ یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ ان کا ارادہ نہیں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کا اس لیے جعلی کیس چلائے جا رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید