پشاور(ارشد عزیز ملک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں2021کے دوران غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث پانچ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے جبکہ ، علی امین گنڈا پور نےلائ اینڈ ہیومن رائٹس ڈپیارٹمنٹ میں غیرقانونی بھرتی 230 ملازمین کی برطرفی کی منظوری دے دی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ تمام نامزد افسران کو مستقبل میں کسی بھی انتظامی عہدے پر فائز ہونے سے روک دیا جائے۔ برطرف ملازمین کی خالی آسامیوں کو قانونی طریقہ کار کے تحت پر کیا جائے۔جنگ کے پاس موجود دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ بھرتیوں کا یہ عمل زونل اور خصوصی کوٹے کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا گیا، جس کے باعث اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ۔