نیو یارک (تجزیہ :عظیم ایم میاں ) بیرون ملک امریکی امداد پر عارضی پابندی؟ صدر ٹرمپ نے اہم ملکی وغیر مسائل کو بیک وقت چھیڑدیا ، چین مخالف ٹرمپ پالیسی مگر تائیوان کیلئے امداد پر پابندی ‘ پاکستان بھی پابندیوں کی زد میں ہے، اسرائیل اور مصر کی فوجی امداد مستثنیٰ ۔ غیر ممالک کیلئے امریکی امداد کے بارے میں صدر ٹرمپ کے ایگز یکٹیو آرڈر کے مطابق عارضی طور پر 90دن تمام امریکی امداد کی تر سیل و تقسیم کو منجمد (FAREEZ) کردیا گیا ہے ۔ البتہ اسرائیل اور مصر کے لئے فوجی امداد جاری رہے گی ۔صدر ٹرمپ نے پڑوسیوں بھی محاذ آرائی شروع کردی ہے، جبکہ دیگر تمام ممالک کیلئے صحت ‘ تعلیم ‘ سماجی بھلائی اور انسانی زندگی کے تمام سو یلین اور فوجی شعبوں کیلئے ملنے والی امداد کو منجمد کردیا گیا ہے ۔ اس دوران نئے امریکی وزیر خارجہ امریکی امداد کا جائزہ لیکر اُسے امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات اور تقاضوں کے مطابق بنانے کا جائزہ لیں گے اور فیصلے کریں گے۔ پابندی کی زد میں وہ ممالک بھی آگئے ہیں جو امریکا کے اتحادی شمار کئے جاتے ہیں جن میں پاکستان ‘ تائیوان ‘ تر کیہ ‘ سمیت افریقی ایشیائی ‘لا طینی امریکہ کے ممالک بھی شامل ہیں ۔