• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کایا سیکرٹریٹ نے اسلام آباد میں باضابطہ کام شروع کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ 2025ءکے دوران کایا سیکرٹریٹ نے اسلام آباد میں باضابطہ کام شروع کردیا ، سمٹ کے دوران یوتھ پروگرام کے تحت سپارک میگزین کا اجراء کیا گیا، نیشنل یوتھ کونسل کےا رکان نے حلف اٹھایا۔ کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ 2025 ءمنگل کو یہاں جناح کنونشن سنٹر میں شروع ہو گیا جس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم اور ہنر کی ترقی پر توجہ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سمٹ کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے 12 ممالک سے آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کے تیسرے بیچ کے 113 نئے ممبران کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 49 لڑکوں، 49 لڑکیوں، 2 خواجہ سرا اور بیرون ملک مقیم 13 امیدواروں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ، تقریب میں ملک کے بھرپور ثقافتی ورثہ اور قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کیلئےپاکستان کی سیاحتی صلاحیت پر ایک ویڈیو پیش کی گئی ۔اس موقع پر دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا ایک ویڈیو پیغام بھی سنایا گیا۔کایاسمٹ 2025 کے دوران نئے سہ ماہی میگزین "سپارک" کا اجراء کیا ،عشرت سلیم کے تدوین کردہ اور یونیورسٹی کے طالب علموں کی طرف سے تیار کردہ یہ میگزین ایک مشترکہ کاوش ہے ۔
اہم خبریں سے مزید