• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، یونیورسٹیز ترمیمی بل میں حکومتی ترامیم کی تجاویز کی کثرت رائے سے منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل میں حکومتی ترامیم کی تجاویز کی کثرت رائے سے منظوری دے دی،تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میںسندھ کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے قوانین میں ترامیم کا معاملے پر حکومتی ترامیم کی تجاویز کی منظوری دی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر تعلیم سردار شاہ وزیر داخلہ ضیاء الحسن لحسن لنجار اور شہناز وزیر علی کی خصوصی شرکت ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سکندر شورو نے کی ۔اجلاس میں جمیل احمد سومرو صابر قائم خانی ۔محمد فاروق ۔محمد ریحان ماروی ۔فصیح شازیہ کریم ۔شوکت شیراز ۔ عروبہ راشد ربانی ملیحہ منظوریوسف بلوچ روما مشتاق مٹو اور سیکریٹری یونیورسٹیز شریک ہوئے۔قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل دوبارہ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔سکندر شورو نے کہا کہ اب ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ہولڈر افراد کو وی سی لگایا جا سکتا ہے۔قائمہ کمیٹی نے کیڈر افسران کے ساتھ اہلیت کے حامل سول سوسائٹی اور دانشوروں کو بھی وی سی لگانے کی تجویز دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید