اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے،پہلی پرواز 30 دوسری 31جنوری اور تیسری یکم فروری کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی ۔ ذرائع کے مطابق موریطانیہ سے بھی 11پاکستانیوں کی رضاکارانہ واپسی کا شیڈول تیار ہے۔