اسلام آباد (اسرار خان)نیپرا نے عالمی معیار اپنالیا، 59آئی پی پیز SOFR پر منتقل ، مستقبل کے بجلی کے منصوبے ایس او ایف آر کے رہنما اصولوں پر عمل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے باضابطہ طور پر 59 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو غیر ملکی فنانسنگ کے ساتھ لندن انٹربینک آفرڈ ریٹ (ایل آئی بی او آر) سے محفوظ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ (ایس او ایف آر) کو منتقل کر دیا۔ ان میں سے 14 نے ڈیلی ایس او ایف آر کا انتخاب کیا، جبکہ 45 نے ٹرم ایس او ایف آر کا انتخاب کیا۔ یہ اقدام 30 جون 2023 کو ایل آئی بی او آر کے بند ہونے کے جواب میں کیا گیا ہے، اور یہ پاکستان کے مالیاتی طریقوں کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔