اسلام آباد (طاہر خلیل ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کر دیا ، جو الیکشن کمیشن کو ڈیجیٹائز کرنے اور عوامی رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے،،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام کو شکایات درج کرانے سمیت اہم خدمات تک بے مثال رسائی حاصل ہو گی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ سہولتیں روزمرہ کے آپریشنز کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی، جس سے عملےاور عوام دونوں کو آسانی سے خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔