کراچی(نیوزڈیسک)گوگل میپس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے امریکا میں خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے خلیج امریکا رکھے گا۔گوگل نے منگل کے روز اعلان کیا کہ جیسے ہی یہ تبدیلی امریکی جغرافیائی ناموں کے نظام میں سرکاری طور پر اپڈیٹ ہو جائے گی، گوگل میپس پر امریکا کے صارفین کے لیے گلف آف میکسیکو کو گلف آف امریکا کے طور پر دکھایا جائے گا۔