اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کا بطور صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا استعفیٰ منظور کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے علی امین کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور کیا جاتا ہے۔