اسلام آباد( رانا غلام قادر)سیکشن آفیسرز پروموشن امتحان 2024میں کون کامیاب ہوا؟ ،356امیدواروں نے ʼسوپ 2024میں حصہ لیا، تحریری امتحان میں محض 30امیدوار کامیاب قرار ،کامیاب امیدواروں میں افشاں ، آصف علی، آصف دلشاد ہاشمی،ایاز امجد ، بلال الرحمان، سمیرا جبین اور توقیر احمد شامل ، سیکشن آفیسرز پروموشن امتحان SOPE2024 میں کون کامیاب ہوا،فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ʼسوپ 2024کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سوپ 2024 کیلئے 1151 امیدواروں نے اپلائی کیا۔356امیدواروں نے ʼسوپ 2024 امتحان میں حصہ لیا۔795غیر حاضر رہے۔255فیل ہوئے۔ پروموشن کوٹہ کے تحت 51نشستوں کیلئے در خواستیں مانگی گئی تھیں۔ اس امتحان میں گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے وہ ملازمین حصہ لینے کے اہل ہیں جن کی سروس کم از کم آٹھ سال ہے۔ تحریری امتحان میں محض 30امیدوار کامیاب قرار پائے۔71کا ریزلٹ روک لیا گیا۔