• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی تہران میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے، عرب میڈیا

محسن نقوی: فائل فوٹو
محسن نقوی: فائل فوٹو 

عرب میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں ایک مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس سے پہلے بھی دو مرتبہ ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔

عرب میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کے منجمد فنڈز کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے، تاہم منجمد فنڈز کے حجم اور اجرا کے وقت کے بارے میں اختلافات برقرار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ 60 دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ تیزی سے جواب دے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کے دورے پر روانہ ہوں گے، تہران روانگی سے قبل محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں، محسن نقوی ایران کے رہبر اعلی کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام لے کر تہران جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید