اسلام آباد(عاطف شیرازی ) حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ برقرار ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 235 روپے 37 پیسے بنتی ہے، جبکہ صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری دستاویزات میں بتایا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 142 روپے 41 پیسے کی لیوی اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث صارفین کو مکمل ریلیف منتقل نہیں ہو سکا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں، جب کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔