• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APS حملہ اور 9 مئی احتجاج کے شہریوں میں کیا فرق ہے؟ آئینی بنچ کے جج کا سوال

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین) APS حملہ اور 9مئی احتجاج کے شہریوں میں کیا فرق ہے؟ آئینی بنچ کے جج کا سوال، بنچ نے کہا کہ ملک کے ڈھائی صوبے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں ، شواہد نہیں ہوں گے تو فیصلے کیسے دینگے۔ دہشت گردی روکنا انتظامیہ کا کام ہے۔

9مئی واقعات میں ملوث سویلین ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، حکمنامے کیخلاف وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت، عدالت عظمیٰ کے آئینی بنچ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی 9مئی کی دہشت گردی اور جلائو گھیرائو میں ملوث سویلین ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق عدالتی حکمنامہ کے خلاف دائر وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ ہوا، نو مئی پر احتجاج ہوا، دونوں واقعات کے سویلین میں کیا فرق ہے؟۔

جس پر فاضل وکیل نے جواب دیا کہ آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردی کا حملہ ہواتھا، اے پی ایس واقعہ کے بعد اکیسویں ترمیم کی گئی، نو مئی والوں کا ٹرائل ہونا چاہیئے لیکن ملٹری کورٹ میں نہیں۔ 

جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ دہشت گردی روکنا انتظامیہ کا کام ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیاہے کہ اس وقت ملک کے ڈھائی صوبے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں، آرمی ایکٹ کی دفعات ٹو ڈی اورون ٹو کے کالعدم ہونے پر ملزمان کا ٹرائل کیسے ہوگا؟ 

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ،کیا ائیر بیسز پر حملہ کرنے والوں پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے؟ جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ دہشت گردی روکنا انتظامیہ کا کام ہے۔

اہم خبریں سے مزید