• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، فوجی اور مسافر پروازیں اتنی زیادہ قریب کیوں، ائیر سیفٹی پر سوالات

دبئی (سبط عارف) امریکا میں فضائی تحفظ کا نظام بحران کا شکار ہے، مشہور امریکی نیوز پلٹ فارم پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے متعدد بار وارننگ جاری کیں مگر عمل درآمد نہ ہوا، امریکی حکومتوں نے فضائی سیفٹی کی وارننگ پر سنجیدہ نہیں لیا، مسافر پروازیں کئی بار سنگین تصادم کے انتہائی قریب پہنچیں مگر طیارے محفوظ رہے، امریکا کے ایوی ایشن ریکارڈ کی بنیاد پر تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سنہ 2022میں 5 اور سنہ 2023 میں 11فضائی حادثے ہونے سے بال بال بچے، سنہ 2024 کے ماہ اپریل میں رونلڈ ریگن ائرپورٹ پر دو امریکی طیارے آمنے سامنے آچکے تھے البتہ سنگین ترین حادثے سے محفوظ رہے۔ امریکی حکام نے تباہ کن فضائی حادثے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں فوجی اور مسافر پروازیں اتنی قریب کیوں ہیں؟ امریکی حکام اور سینیٹرز نے ائیر سیفٹی پر سخت سوالات اُٹھا دئیے۔
اہم خبریں سے مزید