• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو میں اپنی اسناد پیش کر دیں

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو میں اپنی اسناد پیش کردیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرسمیں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں یونیسکو کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کو پیش کیں ۔اپنی اسناد کی رسمی پیشکش کے بعد، سفیر/مستقل مندوب ممتاز زہرا بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ازولے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔ بات چیت میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبے میں یونیسکو کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید