• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ، طلبا کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد، ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر ایم ڈی کیٹ کے طلباء نے والدین کے ساتھ سینئررہنماء شبیر قائم خانی و دیگر سے ملاقات کی۔ملاقات میں قائد حزب اختلاف برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی، حق پر ست رکن سندھ اسمبلی نجم مرزا، اے پی ایم ایس او مرکزی سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ و اراکین شامل تھے۔ ملاقات میں آنے والے طلباء نے ایم ڈی کیٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور خدشات سے آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ پیپر لیک ہونے کے باوجود ایم بی بی ایس اور بی دی ایس کے داخلوں کیلئے ذمہ داری دے دی گئی ہے جو کہ باعث تشویش اور میرٹ کا قتل عام ہے ساتھ اسکے کراچی کے طلباء کی نشستوں پر بھی جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلے لئے جارہے ہیں جس کوسندھ حکومت کی حمایت شامل ہے۔ سینئر رہنما شبیر قائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل کراچی کے طلباء کے ساتھ کھڑی ہے اور انکے جائز مطالبات کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی جب تک اس مسئلے کو حل نا کردیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان گزشتہ 4سالوں سے جعلی ڈومیسائل کے مسئلے پر عدالتوں میں کیس لڑ رہی ہے اور اعلیٰ عدلیہ میں فیصلے کی منتظر ہے ۔
اہم خبریں سے مزید