اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی ملک بھر میں فری لانسنگ اور ڈیجیٹل انٹر پرینیورشپ کو فروغ دینے کے اپنے اقدام کے تحت فروری 2027تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 250 ای-روزگار مراکز قائم کریگی، ملک کے مختلف حصوں میں 14 ای روزگار مراکز پہلے ہی قائم کی جا چکے ہیں جبکہ مزید 24مراکز پر کام جاری ہے ، ذرائع کے مطابق اس اقدام سے قومی معیشت کیلئے پچاس ملین ڈالر سالانہ آمدن متوقع ہے ،ای روزگار اقدام وزیر اعظم کی ڈیجیٹل حکمت عملی کے تحت ایک فلیگ شپ پروگرام ہے ۔