اسلام آباد (نمائندہ جنگ)190ملین پائونڈ کیس، عمران اور بشری کی سزا کیخلاف اپیل دوبارہ دائر،موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اختیارات کا غلط استعمال کیا ، این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پائونڈز ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا کیخلاف اپیلیں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں اپیلوں میں احتساب عدالت کی سزا کالعدم قرار دیکر بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدہ کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے ۔