• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی آئی بی کی صارفین پر فیس: نیپرا کی فیصلے کیخلاف از خود کارروائی شروع

 اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) ایک نئی پیشرفت میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے اس فیصلے کے خلاف از خود کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی کے صارفین سے 250 سے 300 ڈالر (83,400 روپے) فی میگاواٹ فیس وصول کی جائے گی۔ نیپرا نے اس معاملے پر 13فروری 2025کو سماعت مقرر کی ہے۔پی پی آئی بی چاہتا ہے کہ ملک میں 19,677 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل منصوبوں پر اس کی فیس 250سے 300ڈالر فی میگاواٹ لاگو کی جائے، کیونکہ ان منصوبوں کی پروسیسنگ اور سہولت کاری اس کے ذریعے کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید