کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعات سے متعلق متنازع ترمیمی بل کیخلاف اساتذہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جسکے باعث پولیس کی نفری طلب کر لی گئی،انجمن اساتذہ جامعہ اور فپواسا کا کہنا ہے کہ ترمیمی قبول نہیں کیا جائیگا لہٰذا فوری واپس لیا جائے، اساتذہ کو اعتماد میں لیے بغیر بل پیش کیا گیا۔ صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی محسن علی نے کہا کہ جامعات کی خود مختاری کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینگے، ہم کسی صورت جامعات کی خود مختاری متاثر نہیں ہونے دینگے۔ فپواسا نے کہا کہ دو ہفتوں سے جامعات احتجاج جاری ہے حکومت توجہ دینے کو تیار نہیں، اساتذہ کو اعتماد میں لیے بغیر بل پیش کیا گیا ہے۔