• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کو عالمی سطح پر اجاگر کریں، کب تک جوان شہادتیں دینگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار، قمر چیمہ نے کہا کہ ہمارے18ایف سی جوان شہید ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے مسئلے کو ہمیں بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا چاہئے۔ کب تک جوان شہادتیں دیتے رہیں گے۔دہشت گردوں کو افغانستان سے بڑی تعداد میں اسلحے کی سپلائی میسر ہے۔ٹی ٹی پی کو بھارت کی سیاسی سپورٹ حاصل ہے۔ہمیں دنیا کو ان دہشت گرد جماعتوں کے بارے میں بتانا چاہئے۔ہمیں بتانا چاہے کہ کس طرح یہ اسلحہ پاکستان کی فوج اور عوام کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہئے۔پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے دہشت گردی کی یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔یہ وہ فتنہ الخوارج ہیں جو القاعدہ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔آج پاکستان میں بد امنی ہے تو کون آج ہمارے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔دہشت گردی کے اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں کیوں بحث نہیں ہورہی۔ہمیں ہر پاکستانی کو بچانا ہے اور اہمیت دینی ہے۔ان کی جانوں کا حساب لیا جانا چاہئے ۔دنیا کو بتائیں کہ آج ہم مشکل میں ہیں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں ۔
اہم خبریں سے مزید