لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس ا تاشی سے ملاقات کی۔ مہمانوں میں امریکہ، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار، نائیجیریا، بلغاریہ،روانڈا،تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ نے ڈیفنس اتاشی اور ان کے اہل خانہ کو خود خوش آمدید کہا، بچوں سے اظہار شفقت کیا ، مہمانوں کو شاہی قلعہ کے تاریخی مقامات کی سیاحت کرائی گئی۔ مہمانوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ مہمانوں کی لاہور کے روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور شالامار باغ صرف عمارتیں نہیں، بلکہ ایک شاندار ماضی کی عکاس ہیں ،مہمانوں کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ عراق کے ڈیفنس اتاشی کرنل احمد نے وزیراعلیٰ کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی۔لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے شاہی قلعہ کی تاریخی اہمیت بیان کی ، دریں اثناء وزیراعلیٰ مریم نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا ہے پراجیکٹ کی قرعہ اندازی میں سب سے پہلے نام اٹک کے محمد نوازکانکلا- پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔