کراچی(افضل ندیم ڈوگر )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف ممالک سے 120 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ان میں دو ایسے افراد بھی شامل ہیں جو امریکہ پہنچے تھے تاہم امریکی امیگریشن نے انہیں نہ قابل قبول قرار دے کر واپس بھیج دیا جنہیں کراچی امیگریشن نے گھر جانے کی اجازت دے دی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودیہ میں بلیک لسٹ 3، بغیر پاسپورٹ 1، بھیک مانگنے پر 4، معاہدے کی خلاف ورزی پر 24، کام سے مفرور 21، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 11، زائد المیعاد قیام پر 8 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ ساؤتھ افریقہ میں 1 کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا۔ اخراجات کیلئے فنڈز ناکافی ہونے پر تھائی لینڈ سے 1 کو واپس کیا گیا۔ سینیگال سے ڈی پورٹ 3 پاکستانیوں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔ قطر میں تمباکو فروخت کرنے پر 1، مفرور 2، عراق میں غیرقانونی داخلے پر 7، سعودیہ، امارات اور عمان سے 3کو واپس بھیجا گیا۔ پاسپورٹ گم ہونے پر اسپین سے 1، اماراتی جیل سے 6، مفرور 2، ملائشیا سے 1 پاکستانی کو واپس بھیجا گیا۔ عراق زائد المیاد قیام پر 3، عمان میں بغیر اجازت کام پر 9، ویزا ختم ہونے پر 5 غیر قانونی کام پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔