• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے سعودیہ، مصر، امارات سمیت 9 ممالک کے 36 مسافر آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی سے سعودیہ، مصر، امارات سمیت مختلف 9 ممالک جاتے ہوئے امیگریشن حکام نے مزید36مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے سعودیہ جاتے ہوئے 10عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ سعودیہ، مصر، دبئی، ترکی، عمان، قطر، آزربائیجان، امارات، روانڈا، ساؤتھ افریقہ اور تھائی لینڈ کیلئے بلیک لسٹ 3، وزٹ ویزا کے 13 بزنس یا ورک ویزا کے 8 پاکستانیوں کو آف لوڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید