• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرم امن معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے مقامی لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرم امن معاہدے پر عملدرآمد میں فریقین حکومت کا ساتھ دیں۔ضلع کرم میں امن وامان سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے امن جرگہ میں قبائلی عمائدین، چیف سیکرٹری، کمشنر کوہاٹ اور دیگر حکومتی اراکین شامل تھے۔ اس دوران کرم امن معاہدہ پر ہرحال میں عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔ جرگہ میں امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ہوا، جس کے ساتھ ہی جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد کئے جانے کا فیصلہ ہوا۔جرگہ عمائدین کا کہنا تھا کہ کرم کا مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید