• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی بات چیت کا وقت ابھی طے نہیں ہوا، قطری وزیر خارجہ


قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی : فوٹو اے ایف پی
قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی : فوٹو اے ایف پی

قطر کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا وقت ابھی طے نہیں ہوا۔

قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کی بات چیت کےلیے اسرائیل حماس سے رابطے میں ہیں، کچھ دنوں میں پیش رفت کی امید ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے  کی بات چیت معاہدے کے 16ویں روز یعنی کل پیر سے قبل شروع کرنا طے تھا۔

اگلے مرحلے میں باقی رہ جانے والے تمام یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا پر بات چیت متوقع ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 46 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید