مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی عرب میں موجود شامی صدر عمرہ ادا کیا،اس موقع پر خانہ کعبہ کے کلید بردار نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا، صدر احمد الشرع نے نوافل ادا کئے اور عالم اسلام، شام کی سالمیت اور استحکام کے لئے دعا کی، شام کے عبوری صدر احمد الشرع جو اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ریاض سے پہنچے تھے،دوسری طرف صدر احمد الشرع نے کہا ہےکہ شامی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں رابطے اور تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے بات چیت کی ہے۔خیال رہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے اتوار کو سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات کی۔