پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے مختلف حصوں میں شدید برفباری اورسخت سرد موسم کے باعث روز مرہ کے معمولات سمیت نقل و حمل میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا ہے۔ متعدد سکول ودیگر تعلیمی ادار ے بند ہیں،بڑی کلاسز میں آن لائن تدریسی عمل جاری ہو رہا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور کئی شعبوں میں خدمات متاثر ہیں۔ پیرس اور آئیلے ڈی فرانس میں ہوائی اڈوں نے پروازوں کا بڑا حصہ منسوخ کردیا، سڑکیں بند اور بس سروس معطل ہے، برفباری کے باعث نارنجی وارننگ جاری کردی گئی، برفباری کے باعث چالیس فیصد پروازیں پیرس چارلس ڈی گول ائرپورٹ پر منسوخ کی گئیں ،چارے چارلس ڈی گول ائرپورٹ اور چارلس ڈی گول ایئرپورٹ پر تقریباً 100پروازیں، اورلی میں 40 پروازیں، بوئے ائرپورٹ پر 60 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، A8 موٹر وے کئی مقامات پر بند ہے۔