• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، یوکرین امن معاہدہ ہونے پر فرانس اور برطانیہ کی افواج یوکرین میں تعینات ہوں گی، ایمانویل میکرون

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے تو فرانس اور برطانیہ یوکرین میں فوج تعینات کریں گے۔ یہ فیصلہ پیرس میں یوکرین کے اتحادی ممالک کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ صدر میکرون کے مطابق اس منصوبے کے تحت یوکرین کے مختلف علاقوں میں فوجی مراکز (ملٹری ہبز) قائم کیے جائیں گے، جہاں ہزاروں یورپی فوجی تعینات ہو سکتے ہیں۔ ان فوجی مراکز کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ روسی جارحیت کو روکنا اور یوکرین کو مضبوط اور قابلِ اعتماد سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنا ہے۔ فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کے بعد یوکرین کو ایسی سیکیورٹی حاصل ہو جو دیرپا امن کی ضمانت بن سکے تاکہ روس مستقبل میں دوبارہ حملے کا سوچ بھی نہ سکے۔ بعد ازاں برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے تصدیق کی کہ برطانیہ اور فرانس نے ایک (Declaration of Intent) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یہ فوجی منصوبہ عملی شکل اختیار کرے گا۔ اجلاس میں شریک اتحادی ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی جنگ بندی یا امن معاہدے کی نگرانی میں امریکہ مرکزی کردار ادا کرے گا ۔
دنیا بھر سے سے مزید