کراچی (نیوز ڈیسک)ہیما مالنی نے بتائی بھوت بنگلے میں خوفناک تجربے کی کہانی، ہر رات کوئی میرا گلا گھونٹنے کی کوشش کرتا تھا، اداکارہ نے کتاب میں ابتدائی دنوں اور فلم کیریئر کی یادیں شیئر کیں۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں کے ایک خوفناک واقعے کا ذکر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ ممبئی میں ایک بنگلے میں رہ رہی تھیں تو ہر رات انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کوئی ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کر رہا ہو اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو، جو انہیں انتہائی بےچین کر دیتا تھا، آخرکار انہوں نے وہاں رہنا چھوڑ دیا۔ یہ واقعہ انہوں نے اپنی کتاب میں بیان کیا، جس میں انہوں نے فلم کیریئر کی شروعات، شہر میں رہائش کے تجربات اور بعد میں اپنے انتخاب کردہ بنگلے کی کہانی بھی شیئر کی ہے۔