• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ میں AI سے لکھی شادی عہد قانون کی نذر، نکاح کالعدم قرار

دی ہیگ (اے ایف پی)ہالینڈ میںAI سے لکھی شادی عہد قانون کی نذر، نکاح کالعدم قرار ، چیٹ جی پی ٹی سے تیار کردہ عہد ازدواج میں قانون کی لازمی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔ فیصلے نے شادی جیسے حساس معاملات میں اے آئی کے استعمال پر بھی نئی بحث چھیڑ دی ۔ ہالینڈ کی ایک عدالت نے ایک جوڑے کی شادی کو اس بنیاد پر غیر قانونی قرار دے دیا کہ ان کی شادی کا عہد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیاگیا تھا اور اس میں قانون کی لازمی شرائط پوری نہیں کی گئیں۔ جوڑے کا خیال تھا کہ اپریل 2025 میں شمالی شہر زوولے میں منعقد ہونے والی تقریب کے ذریعے وہ باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ انہوں نے روایتی سرکاری اہلکار کے بجائے ایک دوست سے سول تقریب کی ذمہ داری سنبھالنے کو کہا، جس نے عہد ازدواج تیار کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لی۔ عدالت کے مطابق نیدرلینڈز کے سول قانون کے تحت شادی کے دوران یہ واضح اعلان ضروری ہے کہ فریقین شادی سے وابستہ تمام قانونی ذمہ داریاں نبھانے کا عہد کرتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید