• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کارروائی پر سیاسی طوفان ٹرمپ کے مواخذے کی بازگشت تیز

کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا کارروائی پر سیاسی طوفان، ٹرمپ کے مواخذے کی بازگشت تیز، عالمی اور داخلی ردِعمل، ڈیموکریٹ رہنماؤں کی جانب سے مواخذے کے مطالبات، جبکہ وائٹ ہاؤس نے حملے کا دفاع کیا۔ ٹائم کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور سابق صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے مطالبات میں تیزی آ گئی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور متعدد عالمی رہنماؤں نے اس اقدام کو عالمی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا، جبکہ امریکی ڈیموکریٹ قانون سازوں نے کانگریس کی منظوری کے بغیر کارروائی کو آئین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کہا۔ میری لینڈ کی رکنِ کانگریس اپریل میک لین ڈیلینی، کیلیفورنیا کے سینیٹر اسکاٹ وینر، الینوائے کی رکن ڈیلیا رامیرز، نیویارک کے ڈین گولڈمین اور میکسین واٹرز سمیت کئی رہنماؤں نے اسے قابلِ مواخذہ جرم قرار دیا اور وار پاورز ریزولوشن پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید