واشنگٹن (نیوزڈیسک )ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا‘بنگلہ دیش ‘نیپال ‘کرغزستان‘تاجکستان ‘ زمبابوےسمیت مزید 25 ممالک کو اُن ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جن کے شہریوں کو امریکا میں داخلے کے لیے درخواست دیتے وقت 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم جمع کراناہوگی ۔فہرست میں زیادہ تر افریقہ، لاطینی امریکا اور جنوبی ایشیا کے ممالک شامل ہیں۔ منگل تک اس فہرست میں مجموعی طور پر 38 ممالک شامل ہو چکے تھے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق نئے شامل کیے گئے ممالک کے لیے یہ پالیسی 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔