واشنگٹن( نیوز ڈیسک) کیپٹل ہل واقعات کی پانچویں برسی پر واشنگٹن میں کوئی سرکاری یادگاری تقریب منعقد نہیں کی گئی ۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں اب تک ان واقعات کی تاریخ پر متفق نہیں ہو سکی ہیں۔ یہاں تک کہ کیپیٹل کا دفاع کرنے والے پولیس اہلکاروں کی اعزازی تختی بھی اب تک نصب نہیں کی گئی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو دوبارہ وائٹ ہاؤس کے منصب پر فائز ہو چکے ہیں، آج کینیڈی سینٹر میں ہاؤس ریپبلکنز کے ساتھ ایک نجی پالیسی فورم میں ملاقات کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر کا نام تبدیل کر کے اپنا نام (ٹرمپ سینٹر) رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔