• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ری پبلکنز مڈٹرم ہارے تو تیسری بار مواخذہ، ٹرمپ کا انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کو خبردار کیا ہے کہ اگر نومبر کے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تو ان کا تیسری بار مواخذہ کیا جا سکتا ہے۔ واشنگٹن میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں ٹرمپ نے انتخابی کامیابی کو اپنی بقا سے جوڑتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ناکامی کی وجہ پالیسی نہیں بلکہ کمزور پیغام رسانی ہے، جبکہ عوام حکومت کی کامیابیاں نہیں دیکھ پا رہے۔ انہوں نے مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات، محصولات، ادویات کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکس و اخراجاتی قانون کو اپنی بڑی کامیابیاں قرار دیا اور قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ ان پالیسیوں کو جارحانہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کریں، خصوصاً صحت کے نظام میں اصلاحات کو نمایاں بنائیں۔

دنیا بھر سے سے مزید