• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام کے حق میں جدوجہد جاری رکھی جائے گی، آل پارٹیز کانفرنس

کراچی ( پ ر) جمعیت علمائے اسلام پاکستان رابطہ کے زیر اہتمام جامعہ شفیق الاسلام، گلشن اقبال میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،صدارت سینئر رہنما و مذہبی اسکالر علامہ احمد علی مدنی اور میزبانی مفتی محمدحماداللہ مدنی نے کی، کانفرنس میں ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی اور مسئلہ کشمیر پر اپنے غیر متزلزل مؤقف کا اعادہ کیا، شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی تک کشمیری عوام کے حق میں بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی،آل پارٹیز کانفرنس سے ، تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی امیرقاری اللہ داد پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنماسردار ذوالفقارعلی، پختونخواہ کے سرباز عبدالرب، جمعیت علمائے اسلام رابطہ کے مرکزی رہنما پیر عبدالمنان،احمدعلی،مولاناقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی،ایم کیوایم کے رہنما عبدالحسیب ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کے مسئلے پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ یا کمپرومائز قابل قبول نہیں ہوگا اور پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید