• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر سندھ حکومت اپنے عزم پر قائم ہے، ترجمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کینسر کے مریضوں کو معیاری علاج فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے، ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے جناح اسپتال کراچی میں جدید ترین سائبر نائف کی سہولت فراہم کر کے کینسر کے علاج میں انقلابی قدم اٹھایا ہے ، عوام کو کروڑوں روپے مالیت کے علاج کی مفت فراہمی سندھ حکومت کے کینسر کے خلاف جنگ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف آگہی پیدا اور شعور بیدار کرنے کی مزید ضرورت ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید