کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں سرقہ کرنے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگا کر کم قیمت میں فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزم کے زیر استعمال سرقہ شدہ کاربرآمد کرلی گئی،شرافی گوٹھ پولیس نے مبینہ طو رپرموٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم خلیل کو ملیر ندی کے قریب ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کرلی جو تھانہ شارع فیصل کی حدود سے چوری کئی گئی ہے،کلاکوٹ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ملزم کی شناخت بلال عرف ٹینشن کے نام سے ہوئی ہے ،موچکو پولیس نے رئیس گوٹھ سے دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والے ملزم محمد انیس ولد عبد الجبار کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔