کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی شیرپائو کالونی کے قریب منگل کی دوپہر تیز رفتارواٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ارسلان ولد نذر جاں بحق ہوگیا،موقع پرموجود افراد نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور حارث کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا، متوفی چشمہ گوٹھ کا رہائشی ، فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ۔