• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکان میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان بازار پولیس نے مکان میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 6ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمان تھرانی گوٹھ کے علاقے میں واقع مکان میں بھاری تعداد میں مضرصحت گٹکا ماوا تیار کررہے تھے،پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارخانے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،کارخانے سے 300 پڑیاں اور 51 کلو تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو، چونا، کیمکل،ڈرم، ٹپ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید