کراچی(پ ر) صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سندھ علامہ باقر عباس زیدی سے صوبائی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، سید زین شاہ نے دریائے سندھ پر قبضے اور 6 کینال نکالنے کے منصوبے پر سندھ کو درپیش سنگین خطرات سے آگاہ کیا اور دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جس پر علامہ باقر زیدی نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔