• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچز کی سیکورٹی کے باعث سڑکیں بند نہ کی جائیں، کمشنر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سائٹ صنعتی ایریا میں برآمدی و درآمدی سامان کی نقل و حمل کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پورے سائٹ ایریا میں ٹریفک جام کے مستقل حل کے لیے بالخصوص سراج قاسم تیلی فلائی اوور سے ناظم آباد انڈر پاس تک انسداد تجاوزات مہم جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، اگر سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے این او سی موجود ہو تو پانی کی لائنوں کی مرمت روکنے سے گریز کیا جائے، ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور کیماڑی کو ضبط کی گئی ریڑھیاں 30 دن سے پہلے واپس نہ کرنے اور پولیس حکام کو کرکٹ میچز کی سیکورٹی کے باعث سڑکیں بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر کیا،قبل ازیں صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی نے کمشنر کراچی کو ٹریڈ لائسنس اور پراپرٹی ٹیکس وصولی کے اختیار اور پانی کی قلت اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا ،زبیر موتی والا نے صدر سائٹ ایسوسی ایشن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ اپنے وسائل سے علاقے کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کا ذمہ دار ہے، سلیم پاریکھ نے بریفنگ دی کہ پانی چوری کے خلاف رینجرز آپریشن ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور تازہ ترین آپریشن دو روز قبل کیا گیا جس کے نتیجے میں صنعتوں کو پانی کی فراہمی بند ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید